QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد جہنم واصل

4 May 2024 21:35

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔ مارے گئے دہشت گرد دہشت گردی کے کئی واقعات اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔ مارے گئے دہشت گرد دہشت گردی کے کئی واقعات اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1132841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132841/شمالی-وزیرستان-میں-سکیورٹی-فورسز-کا-ا-پریشن-6-دہشتگرد-جہنم-واصل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org