اسحاق ڈار سے سعودی ہم منصب کی ملاقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
4 May 2024 22:10
گیمبیا کے شہر بنجول میں 15 ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں دونوں نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے حالات سمیت امت مسلمہ کے مسائل پر او آئی سی کے اہم کردار کو بھی نوٹ کیا۔
خبر کا کوڈ: 1132844