QR CodeQR Code

اسرائیل نے رفح پر حملے کے اپنے منصوبے سے امریکہ کو آگاہ کر دیا ہے، امریکی میڈیا

4 May 2024 22:46

امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہیکہ گذشتہ چند دنوں کے دوران غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے رفح میں اپنی ممکنہ کارروائی سے قبل وہاں سے عام شہریوں کو نکالنے کے اپنے منصوبے سے بھی امریکہ کو مطلع کیا ہے!


اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے حکام کی جانب سے رفح پر زمینی حملے کا اصرار جاری ہے اور اس نے اس حوالے سے اپنے منصوبے سے امریکی حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکام نے امریکہ کو، رفح پر زمینی حملے سے قبل وہاں سے عام شہریوں کے انخلاء کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا ہے!

اس بارے امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھی باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن کا یہ نظریہ کہ اس طرح کی کارروائی سے بہت سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی، تاحال تبدیل نہیں ہوا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے انخلاء کا منصوبہ کہ جو اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ شیئر کیا تھا، اسے ابھی تک حتمی شکل نہیں دی جا سکی جبکہ دونوں فریقوں نے مزید مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ جنگ غزہ کے حوالے سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے گھناؤنے اقدامات کی عالمی سطح پر وسیع مخالفت کے باوجود، امریکہ اس جنگ میں غاصب صیہونی رژیم کا اولین و اندھا حامی رہا ہے کہ جس کی اندھی حمایت ہی غزہ میں جاری تنازعات کو طول دینے کی اصلی وجہ بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1132848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132848/اسرائیل-نے-رفح-پر-حملے-کے-اپنے-منصوبے-سے-امریکہ-کو-آگاہ-کر-دیا-ہے-امریکی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org