0
Saturday 12 Nov 2011 14:13

چارسدہ میں بم دھماکہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

چارسدہ میں بم دھماکہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
 اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں بم دھماکہ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے، دھماکہ ریموٹ کنڑول کے ذریعے کیا گیا، پولیس کے مطابق دھماکہ شب قدر کے علاقہ ڈہنڈو پل کے قریب پولیس چیک پوسٹ کے قریب ہوا،  جس کے باعث ہیڈ کانسٹبل ایاز جاں بحق اور سپاہی فضل الرحیم زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی جبکہ شب قدر مہمند ایجنسی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے، بم دھماکہ کے بعد ضلع چارسدہ میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور شہر کے داخلی راستوں اور حساس مقامات پر اضافی پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 113285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش