QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کی ملاقات

4 May 2024 23:18

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے نو منتخب گورنر خیبر پختونخوا اور گورنر پنجاب کو ملاقات کے دوران مبارک باد دی۔ دونوں نامزد گورنروں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نو منتخب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا بننے پر مبارک باد دی۔ سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگ بطور گورنر وفاق کی بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1132862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132862/بلاول-بھٹو-زرداری-سے-فیصل-کریم-کنڈی-اور-سردار-سلیم-حیدر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org