QR CodeQR Code

صوبے میں امن و امان کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہوگی، جعفر خان مندوخیل

5 May 2024 01:14

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کو بہتر انداز میں چلانے کی صلا حیت رکھتے ہیں، صوبے اور وفاق کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھاؤں گا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہوگی۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی صوبے کو بہتر انداز میں چلانے کی صلا حیت رکھتے ہیں، صوبے اور وفاق کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھاؤں گا۔ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں اس وقت امن و امان کے حوالے سے مختلف چیلنجز درپیش ہیں، صوبے میں بنیادی مسائل تعلیم اور امن و امان کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کر یں گے صوبے کی جامعات کو اپ گریڈ کیا جائے۔ صوبے کے بچے صوبے میں ہی تعلیم حاصل کریں تو یہ کامیابی ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 1132884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132884/صوبے-میں-امن-امان-کو-بہتر-کرنا-اولین-ترجیح-ہوگی-جعفر-خان-مندوخیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org