QR CodeQR Code

آزاد کشمیر میں 10 مئی کو یوم یکجہتی فلسطین و کشمیر منایا جائے گا، پیر مظہر

5 May 2024 08:23

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم معائنہ و علمدرآمد کمیشن کا کہنا تھا اس سلسلہ میں آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور مقبوضہ جموں و کشمیر و فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن و چیئرمین وزیراعظم معائنہ و علمدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں 10 مئی جمعتہ المبارک کو یوم یکجہتی فلسطین و کشمیر منایا جائے گا۔ وہ ہفتہ کے روز سینٹرل پریس کلب میں نمائندہ سیاسی امور و ترجمان غزہ فلسطین ڈاکٹر خالد قدومی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور مقبوضہ جموں و کشمیر و فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔ خالد قدومی نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران جاری ہے، انسانی حقوق کے ادارے غزہ کے حوالے سے آواز اٹھا رہے ہیں لیکن امریکہ مسلسل اسرائیل کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کے دکھ انسان ہی سمجھ سکتا ہے، فلسطینی و کشمیری عوام کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اپیل کی اہل فلسطین کی دل کھول کی مدد کی جائے اور ان کی کامیابی کیلئے اللہ کے حضور ہاتھ بلند کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 1132925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132925/آزاد-کشمیر-میں-10-مئی-کو-یوم-یکجہتی-فلسطین-منایا-جائے-گا-پیر-مظہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org