QR CodeQR Code

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی تقریب حلف برداری کل منعقد ہوگی

5 May 2024 15:05

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق جعفر مندوخیل کی بطور گورنر حلف برداری کل منعقد ہوگی۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نامزد گورنر سے حلف لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے نامزد گورنر شیخ جعفر مندوخیل کل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ترجمان گورنر ہاؤس بلوچستان کے مطابق کل 6 مئی کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں نئے گورنر کی تقریب حلف برداری ہوگی۔ جس میں نامزد گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نئے گورنر سے حلف لیں گے۔ جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان، اراکین اسمبلی اور دیگر سیاسی شخصیات بھی اس موقع پر شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1132974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132974/نامزد-گورنر-بلوچستان-جعفر-مندوخیل-کی-تقریب-حلف-برداری-کل-منعقد-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org