QR CodeQR Code

کراچی میں جرائم، پولیس سے متعلقہ شکایت کیلئے ڈیجیٹل نظام لانے کا فیصلہ

5 May 2024 18:59

سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ کی لاگت کا تخمینہ 1 کروڑ سے زائد ہے، سندھ پولیس کی یہ ایپ آئندہ چند ماہ میں فنکشنل ہو جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس چیف نے جرائم اور پولیس سے متعلقہ شکایات کیلئے ڈیجیٹل نظام لانے کا فیصلہ کرلیا۔ شہری پولیسنگ سے متعلق شکایات خود کار نظام کے ذریعے کروا سکیں گے۔ سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ کے ذریعے ہر شہری اپنی شکایت کا اندراج کروا سکے گا۔ ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے اور جرائم کی اطلاع ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے کی جا سکیں گی۔ سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ کی لاگت کا تخمینہ 1 کروڑ سے زائد ہے، سندھ پولیس کی یہ ایپ آئندہ چند ماہ میں فنکشنل ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1132991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132991/کراچی-میں-جرائم-پولیس-سے-متعلقہ-شکایت-کیلئے-ڈیجیٹل-نظام-لانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org