QR CodeQR Code

پوری ریاست چھتیس گڑھ میں اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی حکومت بن رہی ہے، دیپک بیج

5 May 2024 19:53

کانگریس لیڈر نے کہا کہ چار پارلیمانی حلقوں کیلئے دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر دفتر راجیو بھون میں اتوار کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی کانگریس صدر دیپک بیج نے کہا کہ آج تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا آخری دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری چھتیس گڑھ کی سات سیٹوں کے لئے ووٹنگ 7 مئی کو ہونے والی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ چار پارلیمانی حلقوں کے لئے دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ ووٹنگ کے پہلے دو مرحلوں میں چھتیس گڑھ اور چار سیٹوں سمیت پورے ملک میں کانگریس اور اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کے لئے ووٹروں کا جھکاؤ واضح طور پر نظر آیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری ریاست چھتیس گڑھ میں اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی حکومت بن رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1132997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132997/پوری-ریاست-چھتیس-گڑھ-میں-اپوزیشن-اتحاد-انڈیا-کی-حکومت-بن-رہی-ہے-دیپک-بیج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org