QR CodeQR Code

کراچی، 200 روپے سے زائد قیمت پر دودھ کی فروخت پر دو دکانیں سیل

5 May 2024 20:36

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی جاری رکھیں، یقینی بنائیں کہ کھانے پینے کی اشیاء کی سرکاری قیمتیں سختی سے نافذ ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جنوبی اور ملیر اضلاع میں دو سو روپے سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر دو دکانیں سربمہر کر دی  گئیں۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو اور ڈپٹی کمشنر ملیر  عرفان سلام نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو ناجائز منافع خوری کے مرتکب دودھ فروشوں کے خلاف رپورٹ بھیجی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک دکان ضلع جنوبی میں اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے پاکستان چوک پر زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر دکان سیل کی  ایک دکان ضلع ملیر میں ابراہیم حیدری میں علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے دکان سیل کی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی جاری رکھیں، یقینی بنائیں کہ کھانے پینے کی اشیاء کی سرکاری قیمتیں سختی سے نافذ ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1133006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1133006/کراچی-200-روپے-سے-زائد-قیمت-پر-دودھ-کی-فروخت-دو-دکانیں-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org