QR CodeQR Code

عراقی مزاحمت کا مقبوضہ فلسطین میں حیفا کی بندرگاہ پر کروز میزائل کیساتھ کامیاب حملہ

5 May 2024 21:53

عراقی مزاحمتی محاذ نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بندرگاہ حیفا پر اپنے نئے میزائل حملے کا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمت محاذ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی رژیم کے گھناؤنے جرائم کے جواب میں اس نے مقبوضہ فلسطین میں تیل کی صیہونی بندرگاہ حیفا کو اپنے کروز میزائل کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

عراقی مزاحمت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس مرتبہ صیہونی بندرگاہ حیفا کے خلاف جدید "الارقب" نامی کروز میزائل کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں واقع حیفا کی بندرگاہ کو جدید ترین الأرقب کروز میزائل کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

عراقی مزاحمتی محاذ نے تاکید کی کہ یہ آپریشن غزہ کے مظلوم عوام کی مدد اور غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں نہتے فلسطینی عورتوں، بچوں و بوڑھوں کے خلاف انجام پانے والے کھلم کھلا انسانیت سوز جنگی جرائم کے جواب میں انجام پایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1133010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1133010/عراقی-مزاحمت-کا-مقبوضہ-فلسطین-میں-حیفا-کی-بندرگاہ-پر-کروز-میزائل-کیساتھ-کامیاب-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org