QR CodeQR Code

صیہونی بندرگاہ ایلات پر ڈرون حملے کیساتھ "بحرینی مزاحمت" کے وجود کا اعلان

5 May 2024 23:00

بحرینی "الاشتر بریگیڈ" نے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں واقع ایلات نامی صیہونی بندرگاہ پر اپنے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بحرینی مزاحمتی محاذ کے وجود کا اعلان کیا اور غاصب و نسل پرست اسرائیلی رژیم کیخلاف نیا محاذ کھول دیا ہے!


اسلام ٹائمز۔ بحرین کی الاشتر بریگیڈز نے عراقی سرزمین سے غاصب صیہونی رژیم کے خلاف ڈرون آپریشن انجام دیتے ہوئے غاصب اسرائیلی رژیم کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی مجلے نیوز ویک نے لکھا ہے کہ بحرینی جزیرے پر مقیم ملیشیا نے اسرائیل کے خلاف اپنے اولین حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے کہ جو غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے، ایران کی ہم خیال مزاحمتی اتحادی افواج کی جانب سے کھولے گئے 5ویں محاذ کی غمازی کرتا ہے۔
 
واضح رہے کہ اس مزاحمتی گروہ کہ جسے الاشتر بریگیڈ (سرایا الاشتر) کے نام سے جانا جاتا ہے اور جو خود کو "المقاومة الإسلامية في البحرين" کے عنوان سے متعارف کرواتا ہے، نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے گزشتہ ہفتے کے روز ایک ڈرون حملے کے ذریعے غاصب صیہونی رژیم کی اہم کمپنی انٹرپرائزز (Enterprises) کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1133015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1133015/صیہونی-بندرگاہ-ایلات-پر-ڈرون-حملے-کیساتھ-بحرینی-مزاحمت-کے-وجود-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org