QR CodeQR Code

گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

6 May 2024 14:55

چیف جسٹس بلوچستان ہاشم کاکڑ نے جعفر مندوخیل سے گورنر بلوچستان کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان، سابق گورنر اور دیگر شخصیات موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے نئے گورنر شیخ جعفر مندوخیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کوئٹہ میں نئے گورنر بلوچستان کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ اور سابق گورنر ملک عبدالولی کاکڑ سمیت وزراء، سیاسی شخصیات اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس ہاشم کاکڑ نے نئے گورنر شیخ جعفر مندوخیل سے حلف لیا۔ جعفر مندوخیل نے بلوچستان کے 24ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ واضح رہے کہ جعفر مندوخیل پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی صدر ہیں۔ جنکی تقرری کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1133140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1133140/گورنر-بلوچستان-شیخ-جعفر-مندوخیل-نے-اپنے-عہدے-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org