QR CodeQR Code

ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب

6 May 2024 19:03

مرکزی کونسل کے تمام اراکین نے سینیٹر ایمل ولی خان کے نام کی منظوری دی۔ اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان کو متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل نے سینیٹر ایمل ولی خان کو متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کرلیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں ہوا، جس میں ملک بھر سے کونسل اراکین اور مرکزی الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین نے کی۔ سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے مرکزی صدارت کیلئے سینیٹر ایمل ولی خان کا نام تجویز کیا۔ مرکزی کونسل کے تمام اراکین نے سینیٹر ایمل ولی خان کے نام کی منظوری دی۔ اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان کو متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1133175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1133175/ایمل-ولی-خان-عوامی-نیشنل-پارٹی-کے-مرکزی-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org