QR CodeQR Code

بہاولپور، اسلامیہ یونیورسٹی کے باہر امامیہ طلباء کا مظلومین فلسطین کی حمایت میں احتجاج 

6 May 2024 22:31

طلباء و طالبات نے اسرائیل کے خلاف فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں شدید نعرے بازی کی، طلباء و طالبات نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور تصاویر اُٹھارکھی تھیں، قبل ازیں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے امامیہ طلباء کے احتجاج میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور یونیورسٹی کے اندر احتجاج سے روک دیا گیا۔ 


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بہاولپور ڈویژن اسلامیہ یونیورسٹی یونٹ کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انتظامیہ کی رکاوٹوں کے باوجود زیرو پوائنٹ بغداد الجدید کیمپس میں مظلومین فلسطین کے حق میں احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ طلباء و طالبات نے اسرائیل کے خلاف فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں شدید نعرے بازی کی، طلباء و طالبات نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور تصاویر اُٹھا رکھی تھیں، قبل ازیں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے امامیہ طلباء کے احتجاج میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور یونیورسٹی کے اندر احتجاج سے روک دیا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 1133199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1133199/بہاولپور-اسلامیہ-یونیورسٹی-کے-باہر-امامیہ-طلباء-کا-مظلومین-فلسطین-کی-حمایت-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org