QR CodeQR Code

جسم میں موجود گولی یاد دلاتی ہے کہ معاشرے سے نفرت ختم کرنی ہے، احسن اقبال

7 May 2024 19:27

نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں جھوٹ اور سچ علیحدہ کرنا ہوگا، ضروری ہے کہ سب مل کر نفرت کو رد کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اختلاف کو دشمنی سے نہیں دلیل اور مکالمے سے حل کرنا ہے، میرے جسم میں موجود گولی یاد دلاتی ہے کہ معاشرے سے نفرت ختم کرنی ہے۔ نجی تی وی کے مطابق ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں جھوٹ اور سچ علیحدہ کرنا ہوگا، ضروری ہے کہ سب مل کر نفرت کو رد کریں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اختلاف کو دشمنی سے نہیں، دلیل اور مکالمے سے حل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن، تعلیم اور ترقی پر ایک دوسرے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں، ملک کو عظیم مملکت بنانے کا یہی راستہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1133421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1133421/جسم-میں-موجود-گولی-یاد-دلاتی-ہے-کہ-معاشرے-سے-نفرت-ختم-کرنی-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org