QR CodeQR Code

ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین اور قانون کی بالادستی ہے، عمر ایوب

8 May 2024 18:43

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔ ہماری پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم نے ربڑ بلٹ، آنسو گیس کی شیلنگ برداشت کی، آگ کا دریا عبور کرکے یہاں پہنچے۔


اسلام ٹائم۔ پی ٹی آئی کے راہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ پچھلے ہفتے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے۔ ہماری پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم نے ربڑ بلٹ، آنسو گیس کی شیلنگ برداشت کی، آگ کا دریا عبور کرکے یہاں پہنچے۔  اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر ایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا۔ مجھ پر ایک کیس پرانی موٹرسائیکل چھیننے کا بھی بنایا گیا۔ قتل، اغوا اور دہشتگردی کے پرچے ہم پردرج کئے گئے۔ ہمارے میڈیا کے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ تھا، ٹارگٹ اس وقت کے وزیراعظم تھے۔


خبر کا کوڈ: 1133680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1133680/ہمارا-ایک-ہی-ایجنڈا-ا-ئین-اور-قانون-کی-بالادستی-ہے-عمر-ایوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org