غیرقانونی یہودی آبادکاروں کا غزہ کے امدادی ادارے پر حملہ، بیت المقدس میں انروا کا ہیڈ کوارٹر نذرآتش
10 May 2024 15:49
مقبوضہ بیت المقدس میں دسیوں غیرقانونی یہودی آبادکاروں نے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے اقوام متحدہ کے ذیلی دفتر پر ہلہ بول کر مشرقی بیت المقدس میں واقع انروا (UNRWA) کے ہیڈ کوارٹر کے بیرونی حصے کو نذر آتش کر دیا ہے
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ذیلی امدادی دفتر برائے فلسطینی پناہ گزین انروا (UNRWA) کے مشرقی بیت المقدس میں واقع ہیڈکوارٹر پر گذشتہ شب دسیوں غیر قانونی یہودی آبادکاروں نے ہلہ بول دیا جس سے وہاں ہونے والے نقصان کے بعد انروا کے سربراہ نے مشرقی بیت المقدس میں واقع اپنے دفتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے انروا کے سربراہ، فلپ لازارینی (Filipe Lazzarini) نے اعلان کیا کہ یہ حملہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران اس ایجنسی کے عملے کے خلاف ملنے والی غیرقانونی اسرائیلی آبادکاروں کی مسلسل دھمکیوں، عملے کو ہراساں کئے جانے اور ان کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1134082