QR CodeQR Code

میٹرک امتحانات، سندھ حکومت کی نااہلی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، منعم ظفر خان 

10 May 2024 22:52

اپنے بیان میں جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر نے مطالبہ کیا کہ باقی پرچوں میں اس انتظامی کو دور کیا جائے، پرچوں کی بروقت ترسیل یقینی بنائی جائے، پرچے آؤٹ ہونے کے عمل اور نقل مافیا کو روکا جائے اور اس عمل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے میٹرک کے امتحانات میں ناقص انتظامات کے باعث شدید بدنظمی، امتحانی پرچوں کے پہنچنے میں تاخیر، پرچے آؤٹ ہونے و نقل مافیا کو کھلی چھوٹ ملنے اور امتحانی مراکز میں بھی لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال میٹرک امتحانات کی بدنظمی اور محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی و ناقص کارکردگی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں منعم ظفر خان نے کہا کہ وزیر تعلیم کے امتحانات سے قبل اعلانات و بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے ہیں اور کے الیکٹرک بھی امتحانی مراکز میں تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، سندھ حکومت کی نااہلی و بدترین بدانتظامی کے باعث ناصرف لاکھوں طلبہ و طالبات بلکہ ان کے والدین کو بھی سخت ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا کہ باقی پرچوں میں اس انتظامی کو دور کیا جائے، پرچوں کی بروقت ترسیل یقینی بنائی جائے، پرچے آؤٹ ہونے کے عمل اور نقل مافیا کو روکا جائے اور اس عمل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، تمام امتحانی مراکز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1134169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1134169/میٹرک-امتحانات-سندھ-حکومت-کی-نااہلی-نے-تمام-ریکارڈ-توڑ-دیئے-منعم-ظفر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org