QR CodeQR Code

پنجاب میں گندم بحران پر کسان اتحاد نے ملتان سے احتجاج کا آغاز کر دیا

10 May 2024 23:01

صدر کسان اتحاد نے وارننگ دی ہے کہ اگر حکومت نے گندم خریداری نہ کی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر کے مختلف اضلاع کو بند کر دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں گندم بحران پر کسان اتحاد نے ملتان سے احتجاج کا آغاز کر دیا۔ کسانوں نے کثیر تعداد میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا، گندم کے کاشتکاروں نے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کسانوں نے علامتی طور پر گندم کو بھی آگ لگا دی، کسانوں نے پنجاب حکومت سے گندم خریداری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے وارننگ دی ہے کہ اگر حکومت نے گندم خریداری نہ کی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر کے مختلف اضلاع کو بند کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1134174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1134174/پنجاب-میں-گندم-بحران-پر-کسان-اتحاد-نے-ملتان-سے-احتجاج-کا-ا-غاز-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org