QR CodeQR Code

ایف آئی اے کی ملتان ایئرپورٹ پر کاروائی، جعلی آئس ہاکی ٹیم کے ممبران گرفتار

10 May 2024 23:10

گرفتار ملزمان میں فواد سبحانی، عثمان سعید، احمد خان، بلال احمد، سمیع اللہ اور علی حیدر شامل، ملزم فواد سبحانی نے خود کو آئس ہاکی فیڈریشن کا صدر ظاہر کیا، گرفتار ملزمان کو تعلق پشاور، فیصل آباد اور ساہیوال سے ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو آئس ہاکی کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہ تھیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی، خود کو آئس ہاکی ٹیم ظاہر کر کے روس جانے والے 6 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا، ملزمان خود کو آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ظاہر کر رہے تھے، ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے سفری دستاویزات مشتبہ پائے گئے، گرفتار ملزمان میں فواد سبحانی، عثمان سعید، احمد خان، بلال احمد، سمیع اللہ اور علی حیدر شامل، ملزم فواد سبحانی نے خود کو آئس ہاکی فیڈریشن کا صدر ظاہر کیا، گرفتار ملزمان کو تعلق پشاور، فیصل آباد اور ساہیوال سے ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو آئس ہاکی کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہ تھیں، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دیگر ممالک جانے کے لئے روس جا رہے تھے، ملزمان کو بعدازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 1134175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1134175/ایف-آئی-اے-کی-ملتان-ایئرپورٹ-پر-کاروائی-جعلی-آئس-ہاکی-ٹیم-کے-ممبران-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org