QR CodeQR Code

بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے اعلیٰ سطح عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

11 May 2024 02:47

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی کور کمیٹی کے اجلاس میں قائدین و کارکنان کے گھروں کے محاصرے اور پرامن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے اسابق نگران وزیراعظم کے بیان کی اعلیٰ سطح عدالتی تحقیقات کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے اعلیٰ سطح عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کور کمیٹی نے قائدین و کارکنان کے گھروں کے محاصرے اور پرامن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ کے بیان کی اعلیٰ سطح عدالتی تحقیقات کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا۔اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے انتخابی ٹریبونلز کیلئے ججز کی نامزدگیوں کے عمل میں الیکشن کمیشن کی مداخلت کی مذمت بھی کی۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی اراکین کی جانب سے گوادر میں بے گناہ پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1134205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1134205/بانی-پی-ٹی-آئی-کا-9-مئی-کے-ذمہ-داروں-تعین-کیلئے-اعلی-سطح-عدالتی-تحقیقات-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org