QR CodeQR Code

نئی حکومت کی ترجیح سی پیک کی تیز رفتار کو بحال کرنا ہے، احسن اقبال

11 May 2024 03:31

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے بیجنگ میں چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات کی اور کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حکومت کا وژن سی پیک منصوبے کی تیز رفتار کو بحال کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئی حکومت کی ترجیحات میں سی پیک کی رفتار کو بحال کرنا ہے۔ احسن اقبال نے بیجنگ میں چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات کی اور کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کا وژن سی پیک منصوبے کی تیز رفتار کو بحال کرنا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ گرین کوریڈور سی پیک کے دوسرے مرحلے کا اہم ستون ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی کے منصوبوں نے پاکستان میں بجلی کی بندش پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ سی پیک فیز 2 میں صنعتی تعاون کو بڑھایا جائے گا، فیز 2 میں چینی صنعتوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں منتقل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ سی پیک پاکستان کے لیے تبدیلی، ابھرتا ہوا منصوبہ بن کر سامنے آیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو کے لیے 8 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔


خبر کا کوڈ: 1134208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1134208/نئی-حکومت-کی-ترجیح-سی-پیک-تیز-رفتار-کو-بحال-کرنا-ہے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org