QR CodeQR Code

حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے، فیصل ممتاز

11 May 2024 08:52

وزیر بلدیات آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ حکومت شدید مالی مشکلات اور چیلنجز کے باوجود لوکل کونسلز کو اس سال ایک ارب روپے کی رقم گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں فراہم کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔  آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارہ جات کے مالی مسائل کے حل کے لیے حکومت ان اداروں کو اس مالی سال کے دوران تقریبا ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراہم کرے گی۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ریفارم بلدیاتی ادرہ جات سے خطاب کرتے ہوئے چئرمین کمیٹی وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے اور منتخب بلدیاتی نمائندگان کے ذریعہ سے گراس روٹ لیول پر سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شدید مالی مشکلات اور چیلنجز کے باوجود لوکل کونسلز کو اس سال ایک ارب روپے کی رقم گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں فراہم کرے گی، جس کے پہلے مرحلے میں ۴۱ کروڑ دس لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کیے جا چکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی اتنی ہی رقم آئندہ چند دنوں میں ریلیز کر دی جائے گی، اس کے علاوہ زیادہ تر منتخب ممبران اسمبلی بھی ترقیاتی منصوبہ جات کی نشاندہی لوکل کونسلز کے نمائندگان کے ذریعہ کر رہے ہیں۔

بتیس سال کے بعد اس نظام کی بحالی ہوئی ہے جس کو منتخب بلدیاتی نمائندگان کی مشاورت سے مکمل انتظامی، مالی اور ادارہ جاتی اٹانومی دی جاہیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت بلدیاتی ادارہ جات کے لیے آئندہ کا روڈ میںپ فائنل کرے گی، جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی از سر نو تدوین، فنانس کمیشن برائے لوکل کونسلز اور نئے مستقل بجٹ ہیڈ کا قیام شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1134235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1134235/حکومت-اختیارات-کی-نچلی-سطح-پر-منتقلی-یقین-رکھتی-ہے-فیصل-ممتاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org