QR CodeQR Code

"کرد برادری" ہم سے ہے، رہبر انقلاب اسلامی کی صدر کردستان کیساتھ ملاقات

11 May 2024 10:12

عراقی ریاست کردستان کے صدر کیساتھ ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی عوام اور کرد برادری کیدرمیان قریبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے تاکید کی ہیکہ ہم اپنے اور کرد برادری، چاہے ایران میں ہو یا عراق میں؛ کیدرمیان قریبی تعلق کو اہمیت دیتے ہیں اور وہ ہم سے ہے!


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ عراقی ریاست کردستان کے صدر نیچروان بارزانی نے حال ہی میں ملاقات کی ہے کہ جو 6 مئی بروز سوموار تہران میں منعقد ہوئی۔
 
اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراقی ریاست کردستان کے صدر کو ایران میں خوش آمدید کہا اور ایرانی عوام و کرد برادری کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے تاکید کی کہ ہم اپنے اور کرد برادری، خواہ وہ ایران میں ہو یا عراق میں؛ کے درمیان قریبی تعلق کو اہمیت دیتے ہیں۔ 

اس حوالے سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کرد برادری ہم سے ہے!


خبر کا کوڈ: 1134245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1134245/برادری-ہم-سے-ہے-رہبر-انقلاب-اسلامی-کی-صدر-کردستان-کیساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org