QR CodeQR Code

نومنتخب گورنر پنجاب کی دربار بی بی پاکدامن، داتا دربار اور مزارِ اقبال پر حاضری

11 May 2024 12:53

سٹیشن کمانڈر مزار اقبال بریگیڈیئر اشفاق بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر رینجرر کے چاق و چوبند دستے نے گورنر پنجاب کو سلامی دی۔ گورنر پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔ گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کئے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آج دربار بی بی پاک دامن پر حاضری دی۔ گورنر پنجاب نے ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعا کی جبکہ دربار بی بی پاکدامن کے احاطے میں نوافل بھی ادا کئے۔ اس کے بعد گورنر پنجاب نے داتا دربار پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ بعدازاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزارِاقبالؒ پر بھی حاضری دی۔ سٹیشن کمانڈر مزار اقبال بریگیڈیئر اشفاق بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر رینجرر کے چاق و چوبند دستے نے گورنر پنجاب کو سلامی دی۔ گورنر پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔ گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کئے۔


خبر کا کوڈ: 1134281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1134281/نومنتخب-گورنر-پنجاب-کی-دربار-بی-پاکدامن-داتا-اور-مزار-اقبال-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org