0
Saturday 12 Nov 2011 21:25

عوام کا درد رکھنے والی سیاسی جماعتوں سے اتحاد میں کوئی قباحت نہیں، چوہدری شجاعت

عوام کا درد رکھنے والی سیاسی جماعتوں سے اتحاد میں کوئی قباحت نہیں، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کا کسی بھی محب وطن جماعت کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے تاہم پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عوام کا درد رکھنے والی سیاسی جماعتوں سے اتحاد میں کوئی قباحت نہیں ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی سطح پر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ہو چکا ہے ق لیگ عام انتخابات میں بھرپور قوت کے ساتھ جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ اپنے آپ کو ڈرائی کلین کرنے کے چکر میں ہیں۔

خبر کا کوڈ : 113442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش