0
Saturday 12 Nov 2011 21:44

مخلص اور ایماندار قیادت کے فقدان نے وسائل ہونے کے باوجود قوم کو بھکاری بنا دیا، قاضی حسین احمد

مخلص اور ایماندار قیادت کے فقدان نے وسائل ہونے کے باوجود قوم کو بھکاری بنا دیا، قاضی حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کا کہنا ہے کہ قوم مخلص اور ایماندار قیادت سے محروم ہے، بیداری کی لہر آنے والی ہے۔ لاہور میں یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ قدرتی اور انسانی وسائل ہونے کے باوجود قوم کو بھکاری بنا دیا گیا۔ کرپشن سے کمائے گئے 500 ارب ڈالر باہر کے بینکوں میں پڑے ہیں۔ قوم اچھے برے کی تمیز کرے، تبدیلی کی لہر سے انقلاب آئے گا۔
لاہور میں یوم اقبال کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف دعوت کے باوجود نہیں آئے اور کارکن ان کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے۔ الحمرا میں ہونے والی تقریب کے شرکاء نے بھارت کو تجارت کے لئے پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کو دو قومی نظریہ کے خلاف سازش قرار دے دیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے پاکستان چوکیداروں کے لئے بنانا تھا لیکن ملک چوروں اور ڈاکوؤں کے لئے بن گیا۔ علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال سمیت دیگر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو اقبال کے افکار پر عمل کر کے ہی مشکلات کے بھنور سے نکالا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 113444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش