QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

12 May 2024 11:29

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے،آپ تین روز کے اندر اندر جواب دیں اور اگر آپ کا جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی آپ کے خلاف ایکشن لے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیاجس میں کہا گیا ہےکہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجودآپ نے بیانات دیے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے، آپ تین روز کے اندر اندر جواب دیں اور اگر آپ کا جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی آپ کے خلاف ایکشن لے گی۔


خبر کا کوڈ: 1134494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1134494/تحریک-انصاف-نے-شیر-افضل-مروت-کو-شوکاز-نوٹس-جاری-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org