QR CodeQR Code

رفح میں جاری جارحیت پر غاصب صیہونی رژیم کو مصر کا سخت انتباہ

12 May 2024 16:08

صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہیکہ مصر کے بعض حکام نے امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ کو زور دیتے ہوئے کہا ہیکہ رفح میں غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت کو روکنا ضروری ہے تاکہ امن معاہدے کی منسوخی کو روکا جا سکے!


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار معاریو نے اعلان کیا ہے کہ مصر کے بعض حکام نے سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز کے حالیہ دورہ مصر کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ رفح میں جاری جارحیت کے خاتمے اور سنجیدگی سے مذاکرات کی جانب واپسی کے لئے غاصب صیہونی رژیم پر دباؤ ڈالنا ضروری ہے بصورت دیگر قاہرہ اس رژیم کے ساتھ اپنا امن معاہدہ منسوخ کر دے گا!
 
واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو قابض صہیونی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ایک روز قبل سے شروع کی گئی اپنی کارروائی میں غزہ و مصر کی سرحد پر واقع رفح بارڈر کراسنگ کے فلسطینی حصے کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1134528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1134528/رفح-میں-جاری-جارحیت-پر-غاصب-صیہونی-رژیم-کو-مصر-کا-سخت-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org