QR CodeQR Code

عرب لیگ نے شام کی رکنیت معطل کر دی، عرب لیگ امریکہ اور مغرب کے زیر اثر ہے، شام

13 Nov 2011 00:34

اسلام ٹائمز:شام کی حکومت نے عرب لیگ کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے اسے لیگ کے آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ شام کے سفیر نے الزام لگایا کہ عرب لیگ امریکا اور مغرب کے زیر اثر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عرب لیگ نے شام کیخلاف سفارتی و اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ شام کی اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کے لئے قاہرہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شام کی صورتحال پر غور کے لئے قاہرہ میں عرب لیگ کے 22 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ شیخ حمد بن جاسم آل ثانی نے بتایا کہ شام کی حکومت نے انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے وعدے سے انحراف کیا ہے اس لئے اس کے خلاف سفارتی واقتصادی پابندیاں عائد کرنیکی قرارداد منظور کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شام کی اپوزیشن جماعتوں کو اقتدار کی منتقلی سے متعلق امور پر بات چیت کے لئے تین روز میں قاہرہ پہنچنے کے لئے کہا گیا ہے جبکہ رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیں۔ 
دوسری جانب شام کی حکومت نے عرب لیگ کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے اسے لیگ کے آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ شام کے سفیر نے الزام لگایا کہ عرب لیگ امریکا اور مغرب کے زیر اثر ہے۔


خبر کا کوڈ: 113478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113478/عرب-لیگ-نے-شام-کی-رکنیت-معطل-کر-دی-امریکہ-اور-مغرب-کے-زیر-اثر-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org