0
Sunday 13 Nov 2011 01:04

فاٹا میں متعدد سرکاری ملازمین کا دفاتر سے مسلسل غائب رہنے کا انکشاف

فاٹا میں متعدد سرکاری ملازمین کا دفاتر سے مسلسل غائب رہنے کا انکشاف
 اسلام ٹائمز۔ فاٹا سیکرٹریٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فاٹا میں اکثر ڈاکٹر اور اساتذہ دفاتر سے غائب رہتے ہیں، سیکرٹریٹ کے ایک مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں محکمہ صحت اور تعلیم میں گریڈ ایک سے 15 کی تمام اسامیوں پر تعیناتیاں کی جا چکی ہیں جبکہ 151 مرد اور 149 خواتین لیکچرز، ہسپتالوں میں 21 ڈینٹل سرجن اور 85مرد اور خواتین میڈیکل آفیسرز کو بھی بھرتی کیا گیا ہے، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ان تمام سہولیات کی فراہمی کے باوجود ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہتی ہے، جس کے باعث قبائلی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس سلسلہ میں سیکرٹری ایڈمنسٹریشن فاٹا عابد مجید نے قبائلی علاقو ں کی متعلقہ پولیٹیکل انتظامیہ کو ایسا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں سرکاری ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 113485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش