QR CodeQR Code

ممکنہ امریکی صدارتی امیدوار پاکستان سے تعلق پر اختلافات کا شکار

13 Nov 2011 12:52

اسلام ٹائمز:ری پبلکن پارٹی کی صدارتی ریس کے اہم ترین امیدوار اور ٹیکساس کے گورنر رک پیری نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کو دی جانے والی امداد پر غور کرنا چاہئے


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار پاکستان کے معاملے پر تقسیم کا شکار ہوگئے ہیں۔ جنوبی کیرولینا میں قومی سیکیورٹی پالیسی پر 8 ری پبلکن امیدواروں کے درمیان مباحثہ ہوا، جس کے دوران ایک امیدوار ہرمین کین نے پاکستان کے حوالے سے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ پاکستان ہمارا دوست ہے یا دشمن، لہذا اس ملک سے اپنے تعلقات پر نظرثانی کی جانی چاہئے۔
تاہم ایک اور امیدوار سابق سینیٹر رک اسنتورم نے زور دیا کہ پاکستان سے تعلقات اس لئے بہت اہم ہے کہ اس ملک کے جوہری ہتھیار غلط ہاتھوں میں نہ چلے جائے۔ ری پبلکن پارٹی کی صدارتی ریس کے اہم ترین امیدوار اور ٹیکساس کے گورنر رک پیری نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کو دی جانے والی امداد پر غور کرنا چاہئے۔ ان کے مطابق پاکستان ہمارے ساتھ دیانت دار نہیں لہذا وہ ہماری امداد کا بھی مستحق نہیں۔


خبر کا کوڈ: 113557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113557/ممکنہ-امریکی-صدارتی-امیدوار-پاکستان-سے-تعلق-پر-اختلافات-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org