0
Sunday 13 Nov 2011 17:01

مرمت کیلئے پرزے نہیں، پی آئی اے کے دس طیارے گراؤنڈ ہوگئے

مرمت کیلئے پرزے نہیں، پی آئی اے کے دس طیارے گراؤنڈ ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن کے دس طیارے فنی خرابی کے باعث گراوٴنڈ ہوگئے جس کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے، ایئر لائن ذرائع کے مطابق گراوٴنڈ ہونے والے طیاروں میں دو بوئنگ 747، دو ایئر بس اے 310، پانچ بوئنگ 737 اور ایک اے ٹی آر طیارہ شامل ہے، پی آئی اے کے ٹرانس ورلڈ سے انجینئرنگ کے معاہدہ اور سات سو ملین یو ایس ڈالر کی کریڈٹ سپلائی معاہدہ کے باوجود طیاروں کے لئے پرزہ جات کی فراہمی نہیں کی جاسکی، جس کے باعث طیاروں کی مرمت میں تاخیر ہو رہی ہے۔
دس طیارے گراوٴنڈ ہونے کے باعث پی آئی اے کا آپریشن شدید متاثر ہو رہا ہے۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے مدینہ کی پرواز چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی اسلام آباد سے لاہور کی پرواز پی کے 385 منسوخ کردی گئی۔ جبکہ لندن کی پرواز پی کے 787 ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ جبکہ اسلام آباد اسکرو کی پرواز پی کے 451 اور اسکردو اسلام آباد پرواز پی کے 452 بھی منسوخ کردی گئیں۔ آج شام سات بجے جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی حج پرواز پی کے 2008 کی آمد اٹھ گھنٹے تاخیر سے رات تین بجے متوقع پرواز کی تاخیر کی وجہ پرواز کے لئے مختص طیارہ اسلام آباد سے سات گھنٹے تاخیر سے روانہ ہونا ہے۔
پی آئی اے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ دس طیارے گراوٴنڈ ہونے کی خبر درست نہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، پی آئی اے کے مختلف وجوہات کی بناء پر دس طیاروں کی تفصیل کچھ یوں ہے، بوئنگ 747 رجسٹریشن نمبر بی جی جی چیک ڈی اور دو انجنوں کی کمی کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے، دوسرا بوئنگ 747 طیارہ رجسٹریشن نمبر بی ایف وی چیک ڈی اور چار انجنوں کی کمی کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے، ایئر بس اے 310 طیارہ رجسٹریشن نمبر بی ای سی چیک ڈی اور ایک انجن کی کمی کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے، دوسرا ایئر بس اے 310 طیارہ رجسٹریشن نمبر بی جی او چیک اے اور فیول لیکیج کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے۔
بوئنگ 737 پانچ طیارے گراوٴنڈ ہیں پہلا بوئنگ 737 طیارہ رجسٹریشن نمبر بی سی ایف چیک سی اور دو انجنوں کی کمی کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے، دوسرا بوئنگ 737 طیارہ بی سی بی طیارہ ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر گراوٴنڈ ہے تیسرا بوئنگ 737 طیارہ رجسٹریشن نمبر بی ایف ٹی دونوں انجنوں کی خرابی کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے۔ چوتھا بوئنگ 737 طیارہ رجسٹریشن نمبر بی سی ڈی پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر گراوٴنڈ ہے۔ پانچواں بوئنگ 737 طیارہ رجسٹریشن نمبر بی سی اے ایک انجن کی خرابی کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے طیارے کا انجن تبدیل ہونا ہے، اے ٹی ار طیارہ رجسٹریشن نمبر بی ایچ جے دونوں انجنوں کی خرابی کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے۔
خبر کا کوڈ : 113657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش