0
Sunday 13 Nov 2011 21:07

تمام سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، فردوس عاشق اعوان

تمام سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کا راگ الاپنے والے جمہوریت اور پارلیمنٹ کے دشمن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ یونیفارم کی طاقت سے اقتدار میں آنے کے چکر میں ہیں۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک میں چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے راستے اب بند ہو چکے ہیں لیکن کچھ لوگ یونیفارم کی طاقت سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیلٹ عوام اور بُلٹ وردی کی طاقت ہے لیکن ملک میں اب جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہے جس کا کریڈٹ صدر آصف زرداری اور حکومت کو جاتا ہے جنہوں نے ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 113704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش