QR CodeQR Code

پاکستان امریکہ سے مخلص نہیں، امداد بند کی جائے، رک پیری

13 Nov 2011 22:34

اسلام ٹائمز: رک پیری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حقیقی حکمران سیاستدان نہیں بلکہ فوج ہے اور امریکا ان پر اعتماد نہیں کر سکتا جبکہ اسرائیل امریکا کا بہترین اتحادی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدواروں کا کہنا ہے کہ پاکستان قابل اعتماد اتحادی نہیں۔ اس کی امداد بند کر دینی چاہیئے جبکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی جائیگی۔ جنوبی کیرولینا میں خارجہ پالیسی پر بحث کے دوران ٹیکساس کے گورنر رک پیری نے کہا وہ پاکستان سمیت ایسے ممالک کی امداد بند کرنا چاہتے ہیں جو امریکا سے مخلص نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا سے ڈبل گیم کر رہا ہے۔ رک پیری نے مزید کہا کہ پاکستان کے حقیقی حکمران سیاستدان نہیں بلکہ فوج ہے اور امریکا ان پر اعتماد نہیں کر سکتا جبکہ اسرائیل امریکا کا بہترین اتحادی ہے۔ ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکر نیوٹ گنگرچ نے کہا کہ اسامہ بن لادن چھ سال سے پاکستان میں ملٹری اکیڈمی کے قریب رہائش پذیر تھا اور جب اس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو وہ ہم سے ناراض ہو گئے۔
صدارتی امیدوار کین کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ پاکستان ہمارا دوست ہے یا دشمن، ایران کے جوہری پروگرام پر بات کرتے ہوئے ری پبلکن صدارتی امیدواروں نے کہا کہ اگر مزید اقتصادی پابندیوں کے باوجود بھی ایران باز نہیں آتا تو اس کے خلاف فوجی کارروائی ہونی چاہیئے۔ ری پبلکن امیدواروں نے عراق، افغانستان جنگ پر بھی اوبامہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکا کی ترجیحات یہ ممالک نہیں بلکہ اپنے عوام ہونے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 113717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113717/پاکستان-امریکہ-سے-مخلص-نہیں-امداد-بند-کی-جائے-رک-پیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org