QR CodeQR Code

اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی عام شہری تھے،اسرائیلی ہیومین واچ گروپ

9 Sep 2009 13:24

ایک اسرائیلی ہیومین واچ گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ سال غزہ میں حماس کے خلاف کارروائی میں اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والے ذیادہ تر بے گناہ اور معصوم فلسطینی تھے، اسرائیلی ہیومین رائٹس گروپ کے مطابق ظالمانہ کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والے ایک ہزار چار سو


تل ابیب:ایک اسرائیلی ہیومین واچ گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ سال غزہ میں حماس کے خلاف کارروائی میں اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والے ذیادہ تر بے گناہ اور معصوم فلسطینی تھے، اسرائیلی ہیومین رائٹس گروپ کے مطابق ظالمانہ کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والے ایک ہزار چار سو فلسطینیوں میں سے نصف تعداد معصوم اور بے گناہ شہریوں کی تھی،جن میں سے دو سو باون، سولہ سال سے بھی کم عمر بچے تھے،جن میں انیس نوزائیدہ بھی شامل تھے۔ اس انکشاف کے بعد اس اسرائیلی دعوی کی قلعی کھل گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ گذشتہ سال حماس کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں مارے جانے والے تمام فلسطینی مزاحمت کار تھے۔ اسرائیلی ہیومین رائٹس گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے تمام اعداد و شمار متاثرہ علاقوں کے دوروں اور متاثرہ فلسطینی خاندانوں سے ملاقاتوں کے بعد اکھٹے کئے ہیں،ہیومین رائٹس گروپ نے اسرائیل سے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 11378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/11378/اسرائیلی-جارحیت-کا-شکار-فلسطینی-عام-شہری-تھے-ہیومین-واچ-گروپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org