0
Monday 14 Nov 2011 23:46

شاہ محمود قریشی نے میر جعفر کا کردار ادا کیا، ترجمان بلاول ہاؤس

شاہ محمود قریشی نے میر جعفر کا کردار ادا کیا، ترجمان بلاول ہاؤس
اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے شاہ محمود قریشی کی صدر زرداری اور بھٹو خاندان کے خلاف بہتان تراشی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے شاہ محمود قریشی کی اس حرکت کو میر جعفر کے گھناوٴنے کردار کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود نے بھی ممتاز بھٹو، غلام مصطفے کھر، فاروق لغاری، جام صادق اور بھٹو خاندان کے دیگر دشمنوں کی طرح ضیاء الحق کی باقیات کا راستہ اختیار کر کے عوام میں کھویا ہوا مقام دوبارہ پانے کی کوشش کی ہے۔ ان جیسے سیاسی بونے پیپلز پارٹی میں آتے جاتے رہتے ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق کراچی سے جاری بیان میں ترجمان بلاول ہاوٴس نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے صدر مملکت آصف زرداری اور بھٹو خاندان پر بہتان تراشی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی یہ حرکت ماضی کے میر جعفر اور میر صادق کے گھناوٴنے کردار کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی جیسے سیاسی بونے پیپلز پارٹی میں آتے جاتے رہتے ہیں اور ایسے افراد اپنے مفادات حاصل کر کے بھٹو خاندان سے احسان فراموشی کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 114011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش