QR CodeQR Code

پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

15 Nov 2011 00:37

اسلام ٹائمز:پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق، ایئرفورس کا جیٹ طیارہ، اٹک کے قریب آج دن کو معمول کی پرواز کے دوران اچانک، تحصل حضرو میں گر گیا


اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ اٹک کے قریب گرکر تباہ ہوگیا اور اس واقعہ میں طیارے کا پائلٹ بھی شہید ہوگیا ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق، ایئرفورس کا جیٹ طیارہ، اٹک کے قریب آج دن کو معمول کی پرواز کے دوران اچانک، تحصل حضرو میں گر گیا، ترجمان نے بتایا کہ جہاں طیارہ گرا وہ ایک پہاڑی مقام ہے اور طیارہ گرنے سے زمین پر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، واقعہ کی تحقیقات کیلئے محکمانہ بورڈ قائم کردیا گیا ہے، علاقہ ایس ایچ او کے مطابق طیارے کا پائلٹ اسکواڈرن لیڈر محمد حسین شہید ہوگیا ہے، اس کی میت جائے حادثہ سے تقریبا دو کلومیٹر دور ملی، بظاہر طیارے سے نکلتے وقت اسکا پیرا شوٹ صحیح طور پر کھل نہیں سکا تھا۔


خبر کا کوڈ: 114022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114022/پاک-فضائیہ-کا-لڑاکا-طیارہ-گر-کر-تباہ-پائلٹ-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org