QR CodeQR Code

بنوں میں 2 بم دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

15 Nov 2011 00:49

اسلام ٹائمز:مقامی شہری کے گھر جبکہ دکان کو نقصان پہنچا، دھماکوں کی آواز دور تک سنی گئی، پولیس نے نامعلوم تخریب کاروں کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں 2 بم دھماکے ہوئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تھانہ ہوید اور میریان کی حدود میں یکے بعد دیگرے دو خوفناک دھماکوں سے مقامی شہری خان نامی شخص کے گھر کی چار دیواری اور گھر کے باقی ماندہ عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ میریان اخوند خیل میں گاڑیوں کی پنکچر شاپ کے ساتھ نصب کردہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دکان تباہ ہو گئی، دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکوں کی آواز دور دور تک سنائی دی، پولیس نے نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 114024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114024/بنوں-میں-2-بم-دھماکے-کوئی-جانی-نقصان-نہیں-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org