QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی 27 نومبر کو تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے، عمران خان

15 Nov 2011 01:09

اسلام ٹائمز:ٹی آئی پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی پر کرپشن کے کوئی الزامات نہیں، وہ ایک ایماندار اور پڑھے لکھے آدمی ہیں، وہ اس پارٹی میں آئیں گے، جہاں ان کی قدر کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 27 نومبر کو گھوٹکی میں 1 لاکھ کا جلسہ کریں گے۔ شاہ محمود قریشی اس جلسے میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر کرپشن کے کوئی الزامات نہیں، وہ ایک ایماندار اور پڑھے لکھے آدمی ہیں، وہ اس پارٹی میں آئیں گے، جہاں ان کی قدر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 27 نومبر کو گھوٹکی میں جلسہ کریں گے، جس میں 1 لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف 25 دسمبر کو کراچی میں مزار قائد پر لاہور سے بڑا جلسہ کریگی۔ لاہور کے جلسے نے (نٌ) لیگ والوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ پارٹیوں میں سب سے کرپٹ لوگ پارٹی لیڈر ہیں، اگر پارٹی لیڈر کرپٹ نہیں ہو گا تو کوئی نیچے کرپشن نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ سیاستدان لیں گے جن پر کرپشن کے الزامات نہیں ہونگے۔ 


خبر کا کوڈ: 114029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114029/شاہ-محمود-قریشی-27-نومبر-کو-تحریک-انصاف-میں-شمولیت-کا-اعلان-کریں-گے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org