QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان،جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 3 افراد ہلاک

15 Nov 2011 01:25

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔ امریکی جاسوس طیاروں کی علاقے پر پروازیں جاری ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق میرانشاہ بازار میں واقع ایک گھر پر جاسوس طیارے سے رات گئے دو میزائل داغے گئے، جس سے گھر مکمل تباہ ہو گیا اور اس میں موجود تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حملے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی پروازوں اور گھر میں لگنے والی آگ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دیگر ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل فائر کئے جس سے تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ جاسوس طیارے کے حملے سے مکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔ امریکی جاسوس طیاروں کی علاقے پر پروازیں جاری ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 114038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114038/شمالی-وزیرستان-جاسوس-طیارے-کے-میزائل-حملے-میں-3-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org