QR CodeQR Code

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کو اٹھانا پڑا، مسعود کوثر

15 Nov 2011 01:37

اسلام ٹائمز:گورنر خیبر پختونخوا کا پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس خطے کے عوام کو مشکلات کے ہر دور سے نبرد آزما ہونے کا تجربہ ہے اور انہوں نے اپنی ثابت قدمی اور جرات کے ذریعے تاریخ کوبھی نیا رخ دیا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کو اٹھانا پڑا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور یونیورسٹی میں دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ نے جرمنی کی ہانس سیڈل فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا تھا، گورنر نے کہا کہ اس خطے کے عوام کو مشکلات کے ہر دور سے نبرد آزما ہونے کا بھی تجربہ ہے اور انہوں نے اپنی ثابت قدمی اورجرات کے ذریعے تاریخ کوبھی نیا رخ دیاہے، صوبہ خیبر پختونخوا اور فاٹا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کی حیثیت کے حامل ہیں اور اس کے نتیجے میں علاقے کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، کم وبیش ایک چوتھائی آبادی نے نقل مکانی کی اور پھر انہیں بحال بھی کیا گیا تاہم آج زندگی پرمعمول پر آچکی ہے، گورنرنے کہا کہ فاٹامیں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کی توسیع اور ایف سی آر میں اصلاحات موجودہ حکومت کی شاندار کامیابیاں ہیں، مشکلات کے دور میں جب سیکورٹی فورسز کے ہزاروں جوان اور افسران جنگ کی سی کیفیت میں سرگرم تھے، عوام کے موثر کردار، قربانیوں اور خدمات کے بغیر معمولات زندگی کا برقرار رہنا ناممکن تھا اور یہ حقیقت اس امر کی بھی مظہرہے کہ اس خطے کے عوام کس قدر سیاسی سوچ وفکر، بالغ نظری اور دانش کے حامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 114041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114041/دہشتگردی-کیخلاف-جنگ-میں-سب-سے-زیادہ-نقصان-خیبر-پختونخوا-کو-اٹھانا-پڑا-مسعود-کوثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org