QR CodeQR Code

اگر موقع دیا گیا تو ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے، جماعت اسلامی ملتان

15 Nov 2011 16:29

اسلام ٹائمز:ضلعی امیر افتخار چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی، کرپشن، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ جماعت اسلامی کے منشور کا حصہ ہے۔


 اسلام ٹائمز۔جماعت اسلامی ملتان کے ضلعی امیر افتخار چوہدری نے میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر خورشید کانجو، اشرف عتیق اور ڈاکٹرحفیظ انور بھی موجود تھے، افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر جماعت اسلامی کو آئندہ انتخابات میں موقع دیا گیا تو ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے، جماعت اسلامی کا منشور واضح اور روشن ہے، مہنگائی کا خاتمہ، کرپشن کا خاتمہ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، جاگیرداری نظام کا خاتمہ، آئی ایم ایف سے علیحدگی، حقوق بلوچستان، سیاسی استحکام، جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ، لاپتہ افراد کی بازیابی، تعلیم سب کے لیے، صحت سب کے لیے، عدل و انصاف، خواتین کے حقوق جماعت اسلامی کے منشور کا حصہ ہے، جماعت اسلامی تین سالوں میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے گی، ڈیم تعمیر کرے گی، صنعتی و زرعی انقلاب، ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے، اگر قوم نے ہمارا ساتھ دیا تو پاکستان مدینہ جیسی پہلی اسلامی ریاست کا منظر پیش کرے گی، جماعت اسلامی کے پاس ایسی ٹیم موجود ہے جو ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 114147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114147/اگر-موقع-دیا-گیا-ملک-قوم-کی-تقدیر-بدل-دیں-گے-جماعت-اسلامی-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org