QR CodeQR Code

محرم الحرام، خیبر پختونخوا حکومت کا 200 سے زائد علماء کو سیکورٹی فراہم کرنیکا فیصلہ

15 Nov 2011 17:50

اسلام ٹائمز:ذرائع کا کہنا ہے کہ علماء کو سیکورٹی کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے محرم الحرام میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر صوبے کے 200 سے زائد علماء کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پشاور، ہنگو، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت حساس ترین اضلاع میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کو پولیس سیکورٹی کے علاوہ لیویز فورس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار بھی فراہم کئے جائینگے جبکہ صوبے کے بیشتر علماء کرام کے پاس پہلے سے ہی سرکاری سیکورٹی موجود ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد علماء کو سیکورٹی کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کر دی ہیں، ان علماء کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 114157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114157/محرم-الحرام-خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-200-سے-زائد-علماء-کو-سیکورٹی-فراہم-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org