0
Tuesday 15 Nov 2011 22:20

بلوچستان کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث، لشکر جھنگوی کے لوگوں کو گرفتار کیا ہے، رحمان ملک

اسپیکر قومی اسمبلی کی سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے، رحمان ملک
بلوچستان کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث، لشکر جھنگوی کے لوگوں کو گرفتار کیا ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ جہاں بھی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے، سب کی نانی ایک ہی ہے، بلوچستان کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ رحمان ملک نے بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پارلیمنٹ ہاوٴس کے گیٹ پر دھرنا دئیے بیٹھے پیپلز پارٹی کے رکن ناصر علی شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے لشکر جھنگوی کے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جیلوں میں بیٹھ کر گڑ بڑ کرنے والے قیدیوں سے موبائل فون اور مواصلاتی آلات برآمد کئے گئے ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ بلوچستان کے بعد سے وہاں ٹارگٹ کلنگ نہیں ہو رہی۔ سندھ میں ہندو ڈاکٹروں کے قتل سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ تھا،تاہم صوبائی وزارت داخلہ تحقیقات کر رہی ہے۔
 اسپیکر قومی اسمبلی کی سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے، رحمان ملک
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر کے گھر سے سکیورٹی ہٹانے کا معاملہ ایوان میں زیر بحث آیا، آفتاب شعبان میرانی کہتے ہیں کہ فہمیدہ مرزا کی زندگی کو ان کے شوہر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیانات کی وجہ سے خطرہ ہے۔ ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر فہمیدہ مرزا کو غیر معمولی سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ اسپیکر کے گھر سے سکیورٹی ہٹانا شرمناک عمل ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور اسے یقینی بنایا جائیگا، اسپیکر فہمیدہ مرزا نے وفاقی وزیر داخلہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سکیورٹی نہ ہو جس سے عوام پریشان ہو۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شکارپور میں تین ہندو ڈاکٹروں کے قتل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور واقعے پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں نے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا۔ ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایم ڈی پی آئی اے اونٹوں کے دور میں لے جانا چاہتے ہیں، خورشید شاہ ان کے بیانات کا نوٹس لیں۔ جس پر وفاقی وزیر خورشید نے بتایا کہ حج فلائٹس میں تاخیر کے معاملے پر پی آئی اے کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ خیبر ایجنسی میں مارٹر گولوں سے بے گناہ افراد کی شہادت پر فوج معذرت کرے، پارلیمنٹ نے معصوم لوگوں کے نہیں، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی اجازت دی تھی۔ 
خبر کا کوڈ : 114188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش