QR CodeQR Code

ایٹمی پروگرام:ایران نے مغربی طاقتوں کو نیا پیکج پیش کر دیا

10 Sep 2009 10:56

ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق چھ عالمی طاقتوں کو نیا پیکج پیش کر دیا،وزیر خارجہ منوچہر متقی کا کہنا ہے کہ ایران برابری کی بنیاد پر ہر مسئلے پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے تہران میں امریکا،برطانیہ،فرانس،روس، چین اور جرمنی


تہران:ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق چھ عالمی طاقتوں کو نیا پیکج پیش کر دیا،وزیر خارجہ منوچہر متقی کا کہنا ہے کہ ایران برابری کی بنیاد پر ہر مسئلے پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے تہران میں امریکا،برطانیہ،فرانس،روس، چین اور جرمنی کے ایلچیوں کو نیا پیکج پیش کیا اور کہا کہ اس پیکج میں متنازع جوہری پروگرام سمیت دیگر عالمی مسائل کے حل کیلئے نئی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ منوچہر متقی کا کہنا تھا کہ ایران نے خطے میں ہمیشہ امن اور سلامتی کے قیام کیلئے کوشش کی ہے اور ایران برابری کی بنیاد پر سیاسی،سیکیورٹی،معاشی اور عالمی مسائل پر عالمی برادری سے بات چیت کیلئے تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 11421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/11421/ایٹمی-پروگرام-ایران-نے-مغربی-طاقتوں-کو-نیا-پیکج-پیش-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org