QR CodeQR Code

زائرین کا قتل، بلوچستان نے ملزمان کی نشاندھی پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

16 Nov 2011 14:37

اسلام ٹائمز:وزیراعلٰی بلوچستان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں 20 ستمبر 2011ء کو ضلع مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری میں زائرین کی بس پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کی نشاندہی پر 50 لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے مستونگ میں ایران جانے والے چھبیس زائرین کو قتل کرنے والے ملزمان کی نشاندھی کرنے والے شخص کو پچاس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں 20 ستمبر 2011ء کو ضلع مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری میں زائرین کی بس پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور ان کے متعلق مصدقہ اطلاع دینے والے شخص کیلئے 50 لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 114346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114346/زائرین-کا-قتل-بلوچستان-نے-ملزمان-کی-نشاندھی-پر-50-لاکھ-روپے-انعام-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org