0
Wednesday 16 Nov 2011 20:10

خیبر پختونخوا حکومت کا 4 ہزار برطرف ملازمین بحال کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا 4 ہزار برطرف ملازمین بحال کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔خیبر پختونخوا حکومت نے نواز شریف دور حکومت میں برطرف کئے جانے والے 4 ہزار سرکاری ملازمین کو بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس امر کا فیصلہ پشاور میں منعقدہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے کی، اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بشیر بلور کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے تحت مختلف صوبائی محکموں کے چار ہزار سے زیادہ ملازمین اپنی ملازمتوں پر بحال ہو جائیں گے، تمام برطرف ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ 30 نومبر تک صوبائی سیکرٹری سٹیبلشمنٹ کے پاس اپنی درخواستیں جمع کروا دیں جس کے ایک ماہ بعد انہیں بحال کر دیا جائے گا، بشیر احمد بلونے کہا کہ فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کو تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے، صوبائی حکومت نے برطرف ملازمین سے ان کی بحالی کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا ہورہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 114463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش